اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ 24 گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

16 May 2024
16 May 2024

(لاہور نیوز) جمعۃ المبارک کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، شمالی، وسطی بلوچستان، بالائی پنجاب ، اسلام آباد اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اگلے چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی کا 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور اور مظفر آباد کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے