اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات میں 17 ہزار 816 امیدواروں نے حصہ لیا، الیکشن کمیشن

16 May 2024
16 May 2024

(ویب ڈیسک) 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں 2 ہزار 158 ٹن واٹر مارک پیپرز استعمال ہوئے، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری عام انتخابات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے 17816 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا، قومی اور صوبائی اسمبلی میں دو دو ٹرانس جینڈر بھی میدان میں اترے تھے، انتخابات کیلئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 859 حلقے بنائے جن میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ مردوں کیلئے 25 ہزار 211، خواتین کیلئے 23 ہزار 844 جبکہ مشترکہ 41 ہزار 58 پولنگ سٹیشنز بنائے، الیکشن میں پولنگ کیلئے 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے، عام انتخابات کیلئے 7 لاکھ بیلٹ باکس استعمال کئے اور 1.5 لاکھ بیلٹ باکس ریزرو رکھے گئے، 8 فروری کو 2158 ٹن واٹر مارک پیپر استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق تین پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے، 10 لاکھ 3 ہزار883 پولنگ سٹاف کو انتخابی عمل کیلئے تربیت دی، قومی اسمبلی کے ہر ریٹرننگ افسر کو چار لیپ ٹاپ جبکہ صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران کو تین لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے، عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 1899 سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو نوٹسز جاری کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے