اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئرلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی 20: قومی بیٹرز نے ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

15 May 2024
15 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی بلے بازوں نے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ریکارڈز کے انبار لگا دیئے۔

تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پارٹنرشپ کے نئے ریکارڈ بنائے جبکہ بابر اعظم نے سب سے زیادہ ففٹی پلس سکورز کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے بین وائٹ کے ایک اوور میں چار چھکے لگاتے ہوئے 25 رنز بنائے، یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی بیٹر نے ٹی 20 انٹرنیشنلز کے ایک اوور میں 25 رنز بنائے ہوں۔

ڈبلن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے دوسری وکٹ کے لیے 139 رنز کی شراکت قائم کی، یہ دونوں کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 10 ویں سنچری شراکت ہے جس کے ساتھ وہ انٹرنیشنل ٹی 20 میں 10 سنچری پارٹنرشپس کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ساتھ ہی دونوں کھلاڑی شراکت داری میں 3 ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل آئرلینڈ کے پاول سٹرلنگ اور بیل بائرن نے شراکت داری میں 2043 رنز بنائے تھے۔

یہ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بابر اعظم کی 17 ویں سنچری پارٹنرشپ تھی، وہ سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری پارٹنرشپ کرنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ محمد رضوان نے 13 ویں مرتبہ سنچری پارٹنرشپ میں حصہ داری نبھائی۔

میچ میں 75 رنز کی انفرادی اننگز کے ساتھ بابر اعظم سب سے زیادہ 50 رنز سے زیادہ کی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، یہ بابر اعظم کا 39 واں ففٹی پلس سکور تھا، بھارت کے ویرات کوہلی نے 38 ففٹی پلس سکور بنائے ہیں۔

آئرلینڈ کیخلاف تیسرے میچ کے 14 ویں اوور میں بابر اعظم نے بین وائٹ کو چار چھکے لگاتے ہوئے ایک اوور میں 25 رنز بنائے، یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں کسی پاکستانی بیٹرکا سب سے زیادہ سکور ہے، ان سے قبل عامر جمال، خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد رضوان اوور میں 24، 24 رنز بنا چکے ہیں۔

یہ صرف تیسرا موقع تھا جب کسی ایک پاکستانی بیٹر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں چار چھکے لگائے ہوں، اس سے قبل آصف علی نے افغانستان کے خلاف اور خوشدل شاہ نے ہانگ کانگ کے خلاف چار، چار چھکے لگائے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے