اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہاکی ٹیم سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

14 May 2024
14 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں عمدہ کارکردگی پر اپنی، وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ہاکی ٹیم اور تمام انتظامیہ کو مبارکباد دی، کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہاکی صرف قومی کھیل نہیں قومی فخر ہے، 13 سال بعد ٹیم کی ایسی پرفارمنس رہی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ہاکی ٹیم کو پوری سپورٹ اور اونرشپ ملے گی۔ وزیر کھیل پنجاب نے کم عرصے میں بہت اچھے اقدامات کئے، وزیر کھیل سے کہوں گی کہ ہاکی ٹیم کو جس تعاون کی ضرورت ہے وہ پورا کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیر کھیل پنجاب کو ذمہ داری دی ہے کہ سپورٹس کو بحال کریں، چاہتی ہوں کہ نوجوانوں اور طلبہ کے لئے صحت مند سرگرمیاں ہوں، وزیر کھیل پنجاب کو سپورٹس کے لئے جو بجٹ چاہئے ہو گا دوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ ہاکی کے کھیل کو گلی محلہ تک پہنچانے کے لئے ساتھ دیں، ہم انٹرنیشنل لیول کی سہولیات دینے کی کوشش کریں گے، ہر کھلاڑی صحت کے ساتھ سپورٹس کی بحالی میں ہمارا ساتھ دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے