اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کم عمر لڑکی کی شادی کروانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم

14 May 2024
14 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کی شادی کروانے والے نکاح خواں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے حمیرا بی بی کی درخواست پر سماعت کی، کم عمر بچی کو دارلامان سے لا کرعدالت میں پیش کیا گیا۔

درخواست گزارکا کہنا ہے کہ بچی کی عمر 15 سال ہے، زبردستی شادی کروائی گئی، بچی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج ہے۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے بچی سے سوال کیا کہ بیٹا آپ نے شادی اپنی مرضی سے کی ہے؟ جس پر بچی نے جواب دیا کہ جی میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

عدالت نے بچی سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عمر کتنی ہے؟ جس پر بچی نے جواب دیا کہ میری عمر 15 سے 16 سال ہے۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ نکاح خواں کیخلاف استغاثہ فائل کریں کیسے کم عمر بچی کی شادی کروا دی۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو مقدمہ پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے