13 May 2024
(لاہور نیوز) متروکہ وقف املاک بورڈ میں متعدد افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری پی ایم ای آئی ایف کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، وزیر خان ورک کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی تعینات کیا گیا ہے، بشارت نبی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان ریجن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔
اسی طرح ایف آئی اے میں مس کنڈکٹ پر سب انسپکٹر طاہر کوہلی کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔