13 May 2024
(لاہور نیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم کل وزیر اعلیٰ پنجاب کی مہمان بنے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان ہاکی ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر حوصلہ افزائی کریں گی اور انعامات سے نوازیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائل کھیلا ہے،فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم کو جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ قومی ٹیم فائنل تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے۔