اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کی چیئرمین آئرش کرکٹ سے ملاقات، ویمن سیریز کرانے پر اتفاق

13 May 2024
13 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ کے درمیان ملاقات ڈبلن میں ہوئی، چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کا بھرپور خیر مقدم کیا اور آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو آئرش ٹیم کی شرٹ اور سونیئر بھی پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ویمنز کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی اور دونوں بورڈز نے ویمنز ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر اتفاق رائے کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ برائن میک نیس کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کیلئے بہترین انتظامات پر چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے، آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ اور پیار ملا۔

ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست یا ستمبر میں پاکستان آئے گی، چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے