12 May 2024
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔
شاہین آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔شاہین آفریدی نے 300 وکٹیں 145 انٹرنیشنل میچز میں حاصل کیں، ٹیسٹ کرکٹ میں 113 ، ون ڈے کرکٹ میں 104 جبکہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں 84 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔