(ویب ڈیسک) آئرلینڈ کیخلاف میچ میں شکست کے بعد ایک مرتبہ پھر بابراعظم کی کپتانی پر سوالیہ نشان اُٹھ گیا۔
رپورٹ کےمطابق ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا، یہ کسی بھی فارمیٹ میں آئرش ٹیم کے ہاتھوں گرین شرٹس کی دوسری ہار تھی، اس سے قبل سال 2007 ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
شائقین آئرش ٹیم سے ہار سے سخت نالاں ہیں، انہوں نے کپتان بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ جب آئرش بیٹر شاداب خان کیخلاف رنز آسانی سے بنارہے تھے تو پانچویں باولر کو کیوں نہیں آزمایا گیا؟
پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کیلئے کپتان بابراعظم نے صائم ایوب سے باولنگ کروائی تھی اور انہوں نے اہم مواقعوں پر وکٹیں بھی حاصل کیں تھی جبکہ افتخار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ تھے انہیں پارٹ ٹائم اسپنر کے طور پر نہیں آزمایا گیا۔
واضح رہے کہ حریف ٹیم کیخلاف شاداب خان نے 4 اوورز میں 13.50 کی اوسط سے 54 رنز لٹائے۔