اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تین پاکستانی کھلاڑیوں نے سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

11 May 2024
11 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹاپ سیڈ عاصم خان، طیب اسلم اور ناصر اقبال سمیت تین پاکستانی کھلاڑی چیف آف دا نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ پاکستان ہی کے نور زمان کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی ٹاپ سیڈ عاصم خان نے ہانگ کانگ کے ٹانگ وانگ کو 11-6، 11-7، 11-9 اور 11-8 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال نے ملائشیا کے سیڈڈ کھلاڑی شفیق کمال کو اپ سیٹ شکست دیکر سیمی فائنل کوالیفائی کیا۔

پاکستان ہی کے طیب اسلم، ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوئے جبکہ نمبر چار سیڈ مصر کے محمد زکریا نے پاکستان کے نور زمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے جہاں طیب اسلم کا مقابلہ مصر کے محمد زکریا سے اور ناصر اقبال کا مقابلہ ٹاپ سیڈ عاصم خان سے ہوگا۔

سکواش چیمپئن شپ کے ویمنز ایونٹ میں روشنا محبوب اور مہوش علی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بوائز انڈر 15 میں کامران خان اور عبدالاحد نے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ بوائز انڈر 13 میں حذیفہ شاہد اور فہد خان اور گرلز انڈر 15 میں دامیہ خان اور ماہ نور علی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے