اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئرلینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ٹی 20 میچ میں شکست دیدی

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، اینڈی بالبرینی 77 رنز کیساتھ نمایاں رہے، ہیری ٹیکٹر 36، جورج ڈوکریل 24، کپتان پال اسٹرلنگ 8 اور لورکن ٹکر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہونیوالی پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 57 اور صائم ایوب 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے،محمد رضوان ایک، فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان اور شاداب خان بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے