اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے بلڈنگز میں فائر فائٹنگ کی سہولیات تاحال ناکافی

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی کو گیارہ سال مکمل ہو گئے مگر اتھارٹی انتظامیہ نے اس سانحہ سے کوئی سبق حاصل نہ کیا۔

سانحہ کی تلخ یادیں آج بھی لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہیں مگر آج بھی آتشزدگی جیسے واقعات سے نمٹنے کے لئے انتظامات ناکافی ہیں۔

ایل ڈی اے انتظامیہ اپنی بلڈنگز میں فائر فائٹنگ کی خاطر خواہ سہولیات کا انتظام کرنے سے قاصر ہے، ایل ڈی اے بلڈنگ جوہر ٹاؤن میں ایمرجنسی خارجی راستے بلاک ہیں، تہہ خانوں میں فائر سیفٹی کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا، تہہ خانوں میں پڑے ریکارڈ نے تمام راستے بند کر رکھے ہیں۔

ایل ڈی اے دفاتر میں بیشتر فائر سیفٹی آلات بھی زائد المیعاد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایل ڈی اے کے سکیورٹی افسران نے فائر سیفٹی آلات کو چیک کیا نہ ہی تبدیل کئے۔

ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو راستے بند ہیں، ان کو فوری کھولنے کا حکم دے دیا، زائد المیعاد آلات کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

9 مئی 2013ء میں ایل ڈی اے پلازہ ایجرٹن روڈ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، اس سانحہ میں ایل ڈی اے کے 24 افسران اور ملازمین شہید ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے