اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امیگریشن کاؤنٹر میں آتشزدگی کے باعث حج کی دو پروازیں تاخیر کا شکار

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز) امیگریشن کاؤنٹر میں آتشزدگی کے باعث حج کی دو پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

تمام بڑے شہروں میں موجود ایئرپورٹس سے حج پروازوں کا آغاز ہوا، لاہور سے پہلے مرحلے میں 4 حج پروازیں مدینہ منورہ  کے لئے روانہ ہوئیں، قومی ایئرلائنز کی دو جبکہ دو نجی ایئرلائنز کی پروازیں حجاج کرام کو لے کر مدینہ منورہ  پہنچیں۔

پہلی حج پرواز سے 329 جبکہ دوسری حج پرواز سے 760 عازمین مدینہ منورہ روانہ ہوئے، دیگر دو پروازیں روانہ ہونے سے پہلے امیگریشن کاؤنٹر پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آ گیا، اس دوران عازمین حج کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

آتشزدگی کے باعث لاہور سے بیرونِ ملک روانہ ہونے والی 19 دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار اور کچھ منسوخ ہوئیں، عازمین حج کو پی آئی اے کے چیف پروجیکٹ آفیسر خرم مشتاق نے رخصت کیا۔

لاہور ایئر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے لئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، عازمین حج کو رخصت کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ مینیجر پی آئی اے آغا ظہیر پٹھان، سٹیشن مینیجر اشفاق اعوان اور سینئر آفیسر بھی موجود تھے۔

حج پروازیں 10 جون تک جاری رہیں گی، بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 جون سے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے