09 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناراض ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنی ناراضی اور مایوسی سے کرکٹ آئر لینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے جس میں بورڈ نے مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان کرکٹ بورڈ پر سکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کی ذمہ داری تھی جبکہ محمد عامر نے سکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے، محمد عامر کو اب براہ راست انگلینڈ بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامرکے نہ ہونے سے ورلڈکپ کیلئے کمبی نیشن بنانے میں نقصان پہنچا ہے۔