اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں ڈیری سیکٹر کو کن مسائل کا سامنا ہے؟جانئے

08 May 2024
08 May 2024

(ویب ڈیسک) دودھ کی پیداوار میں دنیا کا چوتھا ،زراعت کا بڑا ذیلی شعبہ،لائیو اسٹاک کے ساتھ ویلیو ایڈڈ زراعت میں 60 فیصد اور جی ڈی پی میں 11.7فیصد حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کا ڈیری سیکٹر مسلسل چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی ڈیری اور بیف انڈسٹری24کروڑ آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے محدود کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ، بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کیلیے اس شعبے میں بہتری کیلیے بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انڈسٹری ماہرین نے کلاڈ ایگری پاکستان،ناسنا اور ڈینکا ویٹ نیدر لینڈزکے درمیان شراکت داری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، واضح رہے کہ ناسنا لائیو سٹاک کمپنی جانوروں کی برآمدات کی صفِ اوّل آسٹریلوی کمپنی ہے اور ڈینکا ویٹ نیدرلینڈ بچھڑوں کی خوراک میں عالمی لیڈر ہے جو 90 سالہ تجربہ رکھتی ہے۔

اس موقع پر ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی ویریز نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں 50 ڈچ کمپنیاں زراعت ، ڈیری سیکٹر اور دوسرے شعبوں میں کام کررہی ہیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کیلیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس شراکت داری کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

اس موقع پر کلاڈ ایگر ی پاکستان کے سی ای او اور کلاڈ ایگر ی گروپ کے گلوبل بزنس ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا شوکت حسین نے کہاکہ ناسنا اور ڈینکا ویٹ نیدرلینڈ کے ساتھ مل کر ہم اعلیٰ لائیو سٹاک اور خوراک کے مسائل کا حل متعارف کرارہے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کے ڈیری اور بیف کسانوں کیلیے اعلیٰ بین الاقوامی طریقوں کے نفاذ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کیلیے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کر رہے ہیں۔ اس شراکت داری سے پاکستان کے ڈیری اور بیف سیکٹر کو غیر معمولی فوائد حاصل ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے