08 May 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا، کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 159 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 72601 پر بند ہوا، ایک وقت پر انڈیکس کی بلند ترین سطح 73 ہزار 79 بھی رہی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 4 کروڑ 76 لاکھ 75 ہزار 184 روپے کے 25 کروڑ 48 لاکھ 73 ہزار 342 شیئرز کا لین دین ہوا۔