(لاہور نیوز) عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کا نیا فارمولہ سامنے آگیا۔
پنجاب بھر میں اشیائے ضروریہ ذخیرہ اور سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا، ڈائریکٹوریٹ صنعت کی طرف سے پنجاب کے 36 ڈپٹی کمشنرز کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرز کو چینی، چاول ،دالوں،کھاد و دیگر کاروبار کرنے والے افراد کی فہرست بھی فراہم کر دی گئی جبکہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث 40 افراد کے سٹورز سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کرد یئے گئے۔
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری اداروں نے ایسے افراد کی فہرست دے دی جن کا بڑا کاروبار ہی نہیں ہے، بڑے بڑے ذخیر اندوز ایک بار پھر بچ نکلے، بڑے ذخیرہ اندوزوں کے نام فہرست میں شامل ہی نہیں ہیں۔
ادھر کاروباری افراد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بڑے سٹاکسٹ اور سمگلرز کو پکڑے۔