08 May 2024
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل تھیلی سیمیا ڈے پر لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کی آگاہی واک میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آگاہی واک میں تھیلی سیمیا کے متاثرہ بچوں کے لئے خون کے عطیات دینے والے رضاکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت سے ان کی تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے ساتھ یکجہتی اور اس مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
آگاہی واک کا مقصد تھیلی سیمیا کے مریضوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔
واک میں تھیلی سیمیا کے متعلق آگاہی اور حساسیت پیدا کرنے والے پلے کارڈز کے ساتھ شریک ہونے والے شہریوں نے پاکستان کو تھیلی سیمیا سے پاک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔