(لاہور نیوز) مہنگائی کا گراف نیچے نہ آیا، اشیائے خورونوش کی خریداری بدستور جیب پر بھاری ہے۔
منڈیوں اور بازاروں میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 سبزیاں مزید مہنگی ہو گئیں، ٹماٹر 5 روپے مہنگے، سرکاری قیمت 95 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 140 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں، میتھی کی سرکاری قیمت میں 10 روپے اضافہ ، 120 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں میتھی 160 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں پیاز 160 روپے، لہسن چائنہ 740 روپے فی کلو ہے، ادرک 700 روپے، ٹینڈے دیسی 300 روپے، آلو 120 روپے فی کلو مل رہے ہیں، بینگن 120 روپے، کریلے 150 روپے، پھول گوبھی 180 روپے، بھنڈی 400 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
پھلوں میں سیب 350 روپے، خربوزہ 150 روپے اور تربوز 80 روپے فی کلو ہے، کیلے 180 روپے فی درجن تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔
مارکیٹ میں گرانفروشی کا سلسلہ بھی نہ تھم سکا، دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس اشیا مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔