اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو محنت کرنی ہو گی: خواجہ عمران نذیر

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدام اٹھانا کسی ایک محکمے کی نہیں بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس کی موجودگی اور تدارک کیلئے اقدام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور دیگر افسران نے صوبائی وزراء صحت کو بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی ذمہ داری تمام سٹیک ہولڈرز پر بھی عائد ہوتی ہے، ڈینگی سیزن سے پہلے ہی حکومت پنجاب بنیادی حکمت عملی بنا رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت پرائمری خواجہ عمران نذیر نے کہا ماہرین ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے تجاویز مرتب کریں، فیلڈ میں بوگس کارکردگی پر ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب انسداد ڈینگی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز ہو گئیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں، چوبیس گھنٹے میں 297 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ رواں سال 33 سو 66 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا جا چکا ہے، انتظامی افسران فیلڈ میں ڈینگی ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں، ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے