06 May 2024
(لاہورنیوز) حکومت کی جانب سے پندرہ دن میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی، عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 99.93 فی بیرل کے قریب ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لٹر کی کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.97 ڈالر فی بیرل تک گر گئی، ڈیزل کی قیمت تقریباً 99.08 فی بیرل ہے۔