06 May 2024
(لاہور نیوز) سفر مقدس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہو گا۔
فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے عازمین حج کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، محکمہ اوقاف کی جانب سے خصوصی کیمپ میں حجاج کرام کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ ضروری ادویات کی پیکنگ بھی کی جا رہی ہے، 6 مئی کو پاسپورٹ اور دیگر ضروری سامان حجاج کرام کے حوالے کر دیا جائے گا۔
حجاج کرام نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے اس بار بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
نو مئی کو پی آئی اے کی 3 پروازیں عازمین حج کو لے کر روانہ ہونگی۔