اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کی نجکاری: ایس ای سی پی نے سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

06 May 2024
06 May 2024

(لاہور نیوز) سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ری سٹرکچرنگ کی سکیم منظور کر لی۔

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی گئی، نجکاری کی سکیم آف ارینجمنٹ 3 مئی کو منظور ہوئی۔

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا، سٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی لسٹنگ کیلئے رولز اور ریگولیشنز بآسانی کی جا سکتی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں اہم قانونی پیشرفت سے وزارت خزانہ اور وزارت نجکاری کو بھی آگاہ کر دیا گیا، سکیم آف ارینجمنٹ کیلئے وزارت نجکاری نے وزارت خزانہ اور ایوی ایشن کی مشاورت اور معاونت حاصل کی۔

ایس ای سی پی کے مطابق سکیم آف ارینجمنٹ کے حوالے سے سنٹرل ڈیپازٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو بھی باضابطہ آگاہ کر دیا گیا، سکیم آف ارینجمنٹ میں اثاثے، خسارے اور قرض ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے