05 May 2024
(لاہورنیوز) سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہاہے کہ امریکہ اور اسرائیل جنگ ہار چکے ہیں، فلسطین جیت چکا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں مشتاق احمدکا کہناتھا کہ امریکہ کے طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں وہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکہ کے طلبہ تشدد برداشت کرنے کے باوجود فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، مجھے کہا گیا کہ امریکہ و اسرائیل کی بات نہ کرو، آئی ایم ایف کا پیکیج ملنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی غزہ کے مسلمانوں کا سودا ڈالروں میں کرے گا اسے نشان عبرت بنائیں گے،قائداعظم نے پوری دنیا میں فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کی، آپ کیوں خاموش ہیں؟اسرائیل رفح میں آپریشن کرنا چاہتا ہے جس سے مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہیں گی۔
مشتاق احمد نے مزید کہا کہ 12 لاکھ مظلوم غزہ میں ٹینٹوں میں موجود ہیں، اسرائیل ان کے خلاف آپریشن کرنا چاہتا ہے۔