05 May 2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر دو افراد کا تشدد، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دو نوجوانوں نے کوٹھا پنڈ فلیٹس میں پولیو ٹیم پر تشدد کیا ،ملزمان نے پولیو ٹیم ممبر معاذ کے کپڑے پھاڑ دیئے ۔
ملزمان نے معاذ سے پولیو کٹ چھین کر خراب کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والی کی تلاش شروع کر دی ہے جس کو جلد گرفتار کر لیں گے۔