اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پہلے آڈیشن میں منیب بٹ کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟اداکار نے ماضی سے پردہ اٹھا دیا

04 May 2024
04 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار منیب بٹ نے اپنے کیریئر کے شروعات کی تلخ حقیقت بتا دی۔

منیب بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر کے شروعات کے دنوں کا ذکر کیا جب اُنہوں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے کے لیے پہلا آڈیشن دیا تھا۔منیب بٹ نے کہا کہ میں جب پہلا آڈیشن دینے گیا تو وہاں جاکر کُرسی پر بیٹھ گیا تھا پھر ایک شخص آیا اُس نے مجھے کہا کہ آپ نیچے زمین پر بیٹھ جائیں کیونکہ یہ کُرسی اداکاروں کے لیے ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اُس دن گرمی بہت تھی میں زمین پر بیٹھا ہوا تو مجھے پیاس لگی، میں نے اُن سے پانی مانگا تو اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ کو پانی پینا ہے تو باہر چوکیدار کے پاس کولر موجود ہے وہاں جاکر پانی پی لیں کیونکہ یہاں ہم صرف اداکاروں کو ہی پانی دیتے ہیں۔

منیب بٹ نے کہا کہ اُس آڈیشن نے مجھے بہت دُکھی کیا، میں گھر آکر بہت رویا لیکن میں نے اپنی اُس بےعزتی کو اپنی کمزوری نہیں بنایا بلکہ اپنی طاقت بنایا۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے اُس دن خود سے وعدہ کیا کہ میں کبھی ہمت نہیں ہاروں گا اور میں بھی ایک دن بڑا اداکار بنوں گا۔منیب بٹ نے مزید کہا کہ الحمدللہ! آج میرے پاس شہرت بھی ہے، کیریئر بھی ہے اور لوگوں کی نظروں میں میری عزت بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے