اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں: مریم نواز

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر بہادر فائر فائٹر کو سلام! فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورز کو کیسے بھول سکتے ہیں، زندگی کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ بلند و بالا عمارتو ں کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے بلڈنگ سیفٹی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز پر عملدرآمد کے لئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے