جرم وانصاف
ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے ویزا فراڈ میں ملوث خاتون گرفتار کر لی
03 May 2024
03 May 2024
(لاہور نیوز) ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے ویزا فراڈ میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔
ملزمہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 10 لاکھ 45 ہزار روپے بٹورے، ملزمہ کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران سعدی پارک لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمہ سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔