اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا خواجہ آصف کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،سہولتوں پر عدم اعتماد

03 May 2024
03 May 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے موجود سہولیات پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا۔

وفاقی وزراء نے امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا، اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا، وفاقی وزراء نے ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے موجود سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

وفاقی وزراء نے ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافہ ہوگا۔

وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ ایئرپورٹ پر سرچ کے طویل اور 3 درجاتی عمل کو آسان اور تیز بنایا جائے۔

محسن نقوی نے اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان طلب کر لیا اور قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزراء کی زیر صدارت ایئرپورٹ کے کانفرنس روم میں اجلاس بھی ہوا جس میں ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی، وفاقی وزراء نے متعلقہ حکام کو مسافروں کے لئے سہولتیں بڑھانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے عمل کو دیگر ایئرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا، ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمدورفت سہل بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک روانگی اور آمد ٹرمینل پر امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے فوری طور پر امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے، 3 روز میں امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ امیگریشن کاؤنٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی، مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آؤٹ آف باکس اقدامات کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے