(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم نے پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 رنز سے شکست دیدی۔
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 84 رنز بنا سکی، ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی شیمین کیمبل 26 اور زیدا جیمز 19 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور نشرہ سندھو اور رامین شمیم ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے 85 رنز 17 ویں اوور میں پورے کر لئے، سدرا امین 15 اور منیبہ علی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ عائشہ ظفر نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ ناقابل شکست رہیں جبکہ گل فیروزہ بھی 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔