اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمن کرکٹرز کو بھی فٹنس ٹریننگ کیلئے ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ

02 May 2024
02 May 2024

(ویب ڈیسک )قومی مینز کرکٹ ٹیم کے بعد اب ویمن کرکٹرز کو بھی فٹنس بہتر بنانے کیلئے ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے کھلاڑیوں کو جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا، یہ پہلا موقع ہو گا جب پاکستانی ویمن کرکٹرز کو فٹنس میں اضافے کے لئے کاکول کے انسٹرکٹرز  کے پاس بھیجا جا رہا ہے، ایک ماہ کے فٹنس اور سکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15، 15خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔

پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات شدت سے محسوس ہوئی ہے کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہے، اس لئے ہم  نے ہر ریجنل اکیڈمی میں سکلز اینڈ کنڈیشنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاکول میں فٹنس اور ایبٹ آباد میں سکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گے، پہلے 15 دن جو 15 لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی، اسی دوران دیگر 15 لڑکیاں ایبٹ آباد میں کوچز کی نگرانی میں سکلز کیمپ میں شرکت کریں گی، دو ہفتے بعد سکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ اور فٹنس کیمپ کی لڑکیاں سکلز کیمپ جوائن کر لیں گی۔

تانیہ ملک نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم انگلینڈ روانہ ہو جائے گی، انگلینڈ کی سیریز کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے