اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انجری کی مبینہ غلط تشخیص، پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز مستعفی

02 May 2024
02 May 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کی مبینہ غلط تشخیص پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھیج دیا ہے، قبل ازیں چیئرمین پی سی بی نےکھلاڑیوں کی انجریز کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ  پی سی بی میڈیکل پینل پر احسان اللہ کی انجری کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے ہینڈل کرنےکا الزام تھا، کھلاڑیوں کی انجریز پر آج چیئرمین محسن نقوی کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹس موصول ہوئی تھی۔

اس حوالے سے جاری بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میڈیکل کمیٹی سے تمام رپورٹس موصول ہو گئی ہیں، ان میں احسان اللہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر اور شوال ذوالفقار کی رپورٹس شامل ہیں، ہم ان رپورٹس کا جائزہ لےکر جلد سامنے لائیں گے۔

انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ، ڈاکٹر رانا دلآویز اور پروفیسر ڈاکٹر ممریز کا دس دن میں رپورٹس مرتب کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے