(دنیا نیوز) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عماد بٹ کی قیادت میں 18 رکنی ٹیم کے ہمراہ طارق بگٹی، رانا مجاہد اور 5 رکنی مینجمنٹ بھی ملائیشیا روانہ ہوئی، مینجمنٹ میں رولینٹ آلٹمنز ہیڈ کوچ، ذیشان اشرف، منیجر محمد عثمان، اسسٹنٹ کوچ ندیم لودھی، ویڈیو انالسٹ محمد وقاص اور فزیو تھراپسٹ شامل ہیں۔
عبداللہ اشتیاق، منیب الرحمان، اسامہ بشیر، احتشام، محمد عبداللہ، سفیان، عماد شکیل بٹ کپتان، ابوبکر محمود نائب کپتان، سلمان رزاق، ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفر علی، رانا عبدالوحید، عبدالرحمان، حنان شاہد اور اعجاز احمد پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا 4 مئی سے ایپو میں آغاز ہو رہا ہے، پاکستانی ٹیم افتتاحی روز میزبان ملائیشیا کیخلاف میدان میں اترے گی، پاکستان کا دوسرا میچ 5 مئی کو جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان اور 8 مئی کو کینیڈا سے چوتھا مقابلہ ہو گا، 10 مئی کو قومی ٹیم سے نیوزی لینڈ مدمقابل ہوگی، ایونٹ کا فائنل 11 مئی کو ہوگا۔