کھیل
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے مختصر تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ
01 May 2024
01 May 2024
(لاہور نیوز) دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے مختصر تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق تین روزہ تربیتی کیمپ چار مئی سے لاہور میں شروع ہوگا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیمپ کی نگرانی کریں گے، کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کیمپ میں کوچنگ سٹاف ٹیم بلڈنگ اور فٹنس پر بھی کام کرے گا، قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے 7 مئی کو روانہ ہوگی۔یاد رہے پی سی بی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل کرنا ہے۔