اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سے سیریز کیلئے انگلش کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ دینگے

01 May 2024
01 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارت میں مصروف انگلش کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ دیں گے۔

سال 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شرکت کرے گی جبکہ اس سے قبل وہ اپنی سر زمین پر چار میچوں کی سیریز کیلیے پاکستان کی میزبانی کرے گی۔

میگا ایونٹ اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ای سی بی نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی تقریباً سوا سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔

انگلش سکواڈ جوز بٹلر (کپتان)، معین علی، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔

انگلش بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آئی پی ایل میں مصروف کھلاڑی پاکستان سے سیریز کے لیے لیگ چھوڑ کر قومی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز ایسے وقت میں ہو گی جب آئی پی ایل پلے آف مرحلہ چل رہا ہو گا جس کے لیے انگلش پلیئرز دستیاب نہیں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے