30 Apr 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کے معاملات پر تبصرہ کرنا پسند نہیں کرتا مگر میری ہمدردیاں مہوش عمر کے ساتھ ہیں۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی میں ایک قابل قدر پیشہ ور کے ساتھ سنگین ناانصافی کی نشاندہی کرنے پر مجبور ہوں، گزشتہ روز ایف آئی اے نے پی سی بی کے دفتر پر چھاپہ مارا، عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ مہوش عمر نے پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، میری ہمدردیاں مہوش کے ساتھ ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں اور انصاف کریں۔