اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مشکل معاشی صورتحال، حکومت 8 ماہ میں صرف 251 ارب روپے خرچ کر سکی: وزارت خزانہ

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(ویب ڈیسک) مشکل معاشی صورتحال میں حکومت جولائی سے فروری تک صرف 251 ارب روپے خرچ کر سکی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے دوران 25 ارب روپے کم خرچ ہو سکے، کم بجٹ جاری ہونے کے باعث ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ذرائع پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ میں 12.3 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ زیادہ شرح سود کے باعث نجی شعبے کو قرض فراہمی کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 54 فیصد کمی آئی، نجی شعبے کو گزشتہ مالی سال 192 ارب قرض ملا جو رواں مالی سال کم ہو کر 88 ارب تک محدود رہا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال جولائی سے اپریل تک پالیسی ریٹ 20 فیصد تھا جو رواں مالی سال 22 فیصد ریکارڈ ہوا، گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر، ایف بی آر محصولات میں اضافہ ہوا، رواں مالی سال جولائی سے مارچ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.1 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا تھا، رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر محصولات میں ابھی تک 30.2 فیصد گروتھ ریکارڈ ہوئی جبکہ اپریل کے دوران مہنگائی کی سالانہ شرح 18.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے