30 Apr 2024
(ویب ڈیسک) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 241900 روپے ہوگئی،دس گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کم ہوکر 207390 روپے پر آ گئی۔
گزشتہ روزفی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی سطح پرسونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 2316 ڈالرفی اونس ہوگئی۔