(ویب ڈیسک) پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے مطابق ایشیئن جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شرکت کریں گے۔
پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے مطابق ایشیئن جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شرکت کریں گے۔
پاکستان جو جٹسو فیڈریشن نے آئندہ ماہ ابوظہبی میں ہونے والی ایشیئن جوجٹسو چیمپئن شپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا۔
پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے مطابق ایشیئن جوجٹسو چیمپئن شپ یکم سے 8 مئی تک ابوظہبی میں ہوگی جس میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شرکت کریں گے۔
فیڈریشن کے مطابق سینئر کیٹیگری میں محمد عمار، اسرا وسیم اور کائنات عارف کو شامل کیا گیا ہے، انڈر 18 میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ حماد بلوشی کو انڈر 16 کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دلاور خان سنان اور ابو ہریرہ ایشیئن ریفری سیمینار اور امتحان میں شرکت کریں گے۔
پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طارق علی قومی دستے کے سربراہ ہوں گے، وہ جوجٹسو ایشیئن یونین کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔
پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔