اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چینی خاتون سے کاروبار کے نام پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا فراڈ

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں چینی خاتون سے کاروبار کے نام پر دو افراد نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا فراڈ کر دیا۔

چینی خاتون انسپکٹر جنرل  پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پاس درخواست لیکر آئی جی آفس گئی لیکن ملاقات نہ ہوسکی، اے آئی جی نے درخواست ایس ایس پی آپریشنز کے نام مارک کی مگر کئی روز گزر جانے کے باوجود عمل درآمد نہ ہوسکا۔

غیر ملکی خاتون نے درخواست میں کہا ہے کہ ہال روڈ کے فیصل اور وحید نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کے موبائل اور ایل ای ڈیز منگوائیں، جنوری 2024 کو رقم ادا کرنے کا کہا مگر رقم ادا نہیں کی اور اب دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 درخواست میں چینی خاتون نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کے آفس گئی مگر سینئر آفیسر سے ملاقات نہیں ہوسکی، آٹھ روز گزر جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہو سکی پولیس دفاتر کے چکر کاٹ رہی ہوں۔

متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور پولیس میری مدد نہیں کرتی تو مجبوراً اپنے سفارتخانے سے رابطہ کروں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے