اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام کیلئے خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کے نرخوں میں فی لٹر پانچ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا تیل کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ آج وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا، وزیراعظم کی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارا چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 88 ڈالر پچاس سینٹ فی بیرل ہے۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو حکومت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 53 پیسے کا اضافہ کر دیا تھا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی فی لٹر 8 روپے 14 پیسے مہنگا کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے