اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرروتبادلوں کیلئے انٹرویوز مکمل

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کیلئے انٹرویوز مکمل ہو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 15 افسران کے انٹرویوز کیے، 2 ڈی آئی جیز،8 ایس ایس پیز اور 5 ایس پیز  انٹرویوز کیلئے ایوان وزیراعلیٰ آئے۔

 انٹرویو دینے والوں میں ڈی آئی جی غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی کامران عادل شامل ہیں، ایس ایس پی اسد سرفراز، ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک، ایس ایس پی اسد ملہی اور ایس ایس پی زاہد نواز مروت نے بھی انٹرویو دیا۔

 ایس ایس پی رضوان خان، ایس ایس پی کامران ممتاز، ایس ایس پی بلال ظفر شیخ  اور ایس ایس پی احمد محی الدین بھی انٹرویو دینے والوں میں شامل ہیں۔

اسی طرح ایس پی سید علی، ایس پی عمران ملک، ایس پی عبداللہ لک ، ایس پی مستنصر عطا باجوہ اور ایس پی قدوس بیگ بھی انٹرویو دینے کیلئے آئے۔

پولیس افسران کے تقرروتبادلوں  کیلئے انٹرویو پینل میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، آئی جی پنجاب سمیت دیگر شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرویوز میں فائنل کیے جانے والے پولیس افسران کی فہرست وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائے گی،  فائنل فہرست میں شامل ناموں کی منظوری وزیراعلیٰ مریم نواز دیں گی، وزیراعلیٰ کے دستخط کے بعد متعدد اضلاع میں افسران کے تقرروتبادلے کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے