اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم کے نفاذ کا اصولی فیصلہ

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں  انہیں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پراسیکیوشن کے امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کے لئے "سیٹ آف سکلز " پراجیکٹ پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر کی پرفارمنس کے اشاریے مقرر کرنے کا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کرنے کی تجاویز پر بھی اجلاس میں غور کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے نفاذ سے پراسیکیوٹرز کی پرفارمنس کاتعین کرنے کے لئے کارکردگی کا سکور چیک ہوسکے گا، پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کے لحاظ سے شفاف گریڈنگ کی جاسکے گی۔

اجلاس کے دوران گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے