اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جانتے ہیں تیزی سے کھاناکھانے کے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں؟

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے تیزی سے کھانا کھانے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے کھانے سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے،نوالے صحیح طرح چبائے بغیر نگلنے سے لوگ زیادہ مقدار میں غذا اور کیلوریز کو جسم کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بہت تیزی سے کھانے والے افراد کچھ دیر بعد پھر بھوک محسوس کرنے لگتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تیزی سے کھانے کے نتیجے میں ان ہارمونز کا نظام متاثر ہوتا ہے جو کھانے کی اشتہا کو کنٹرول کرنے اور پیٹ بھرنے کا احساس دلانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ نہیں بڑھتا، مگر اس عادت سے وہ عمل ضرور متحرک ہو سکتا ہے۔ذیابیطس سے محفوظ درمیانی عمر کے افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تیزی سے کھانے کی عادت کے نتیجے میں انسولین کی مزاحمت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

انسولین کی مزاحمت کے دوران جسم درست طریقے سے انسولین کو استعمال نہیں کر پاتا اور وقت گزرنے کے ساتھ ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس عادت سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے اور موٹاپے کو انسولین کی مزاحمت کا اہم عنصر قرار دیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ تیزی سے کھانے سے معدے میں ورم کا خطرہ بڑھتا ہے اور السر کا سامنا ہو سکتا ہے،ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تیزی سے کھانے والے افراد میں معدے کے مسائل کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ تیزی سے کھانے والے افراد زیادہ مقدار میں خوراک کو جزو بدن بنا لیتے ہیں اور کھانا زیادہ وقت تک معدے میں رہتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے