(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ اگر کوئی شخص طویل عرصے تک زندہ رہنا چاہتا ہے تو جب بھی کسی اوپری منزل کی طرف چڑھنا ہو تو لفٹ کا سہارا لینے کی جگہ سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دیں۔
محققین نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھتے ہیں ان میں کسی بھی وجوہات سے مرنے کا خطرہ 24 فیصد کم ہوجاتا ہے اور دل کی کسی بیماری سے مرنے کا خطرہ 39 فیصد کم ہوتا ہے۔سیڑھیاں چڑھنے والے افراد کا ان لوگوں سے موازنہ کیا گیا جو ہمیشہ لفٹ استعمال کرنے کے عادی رہے تھے
ڈاکٹر سوفی پیڈوک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر آپ کے سامنے سیڑھیاں چڑھنے یا لفٹ لینے کے دونوں آپشنز آئیں تو آپ سیڑھیوں کا چناؤ کریں کیونکہ یہ آپ کے دل کی صحت کیلیے فائدہ مند ہے۔انہوں نے کہا کہ سیڑھیاں چڑھنا جسمانی سرگرمی کی ایک انتہائی آسان عملی شکل ہے لیکن اکثر لوگ اسے جلد بازی میں نظرانداز کردیتے ہیں۔