اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام پر تبادلہ خیال

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی، ان کی آخری ملاقات جون 2023ء میں پیرس میں سمٹ فار نیو گلوبل فنانشل پیکٹ کے دوران ہوئی تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ سال 3 ارب ڈالر کے پروگرام کیلئے حمایت پر کرسٹالینا جارجیوا کا شکریہ ادا کیا، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پچھلے سال سٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کو سراہا، شہبازشریف نے کہا کہ حکومت معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔

فریقین نے آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں داخل ہونے پر بھی تبادلہ خیال کیا، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ جاری پروگرام کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو ان کی سہولت کے مطابق دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے