اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیرِ تعلیم سے آسٹرین سفیر کی ملاقات، تعلیمی مسائل پر تبادلہ خیال

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات سے پاکستان میں تعینات آسٹرین سفیر اینڈریا وک نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پنجاب کو در پیش تعلیمی مسائل اور ترجیحات پر غور کیا گیا جبکہ تعاون  کے فروغ اور  باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ملاقات کے دوران گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا کے تعلیمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں اصلاحات کریں گے، آسٹریا 98 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ ہمارے لیے ایک مثال ہے۔

ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان فنی تعلیم، ٹیچرز ٹریننگ اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

پنجاب اور آسٹریا کے درمیان طلبہ ایکسچینج پروگرام، آئی ٹی سٹی اور ٹیکنیکل پروگرامز کے آغاز پر بھی غور کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے