اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دوسری شادی نہ کرنے کا بیان، سونیا حسین شیر افضل مروت کی معترف

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے دوسری شادی نہ کرنے کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ان کی تعریف کی ہے۔

سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جس بے رحم معاشرے میں ہم رہتے ہیں، ایسے میں شیر افضل مروت کی کہی بات پر میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔

اداکارہ نے لکھا کہ  شیر افضل مروت انسانی شرافت کی اہمیت اور رشتوں کے بنیادی اصولوں کو سمجھتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ایک دن ان کی بیٹیاں ان کے لیے فخر کا باعث بنیں گی۔

صرف بیٹے کیلئے دوسری شادی کرنا ظلم ہے، سونیا حسین شیر افضل مروت کی معترف

سونیا حسین کا مزید کہنا تھا کہ اولاد نرینہ کی خواہش کے لیے دوسری شادی کرنا ظلم ہے، شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرکے ناصرف اپنی اہلیہ کے ساتھ انصاف کیا بلکہ اپنی بیٹیوں کو بھی زندگی بھر کے صدمے سے بچایا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک پوڈ کاسٹ کےد وران پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بتایا  تھا کہ اولاد نرینہ نہ ہونے پر 2007 میں ان کی بیوی نے ان سے کہا تھا کہ وہ دوسری شادی کرلیں۔

شیر افضل مروت نے مزید  کہا کہ انہوں نے اس بارے میں کچھ وقت سوچنے کے بعد اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ اولاد کی خوشی کے لیے سوتن لاکر اپنی بیوی پر ظلم نہیں کرسکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے