اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

درآمد گندم مقررہ ضرورت و اجازت سے زائد منگوانے کا انکشاف

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) درآمد شدہ گندم مقررہ ضرورت و اجازت سے زائد منگوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق  پہلے مرحلے میں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی جو فروری میں پاکستان پہنچ جانا تھی، تاہم گندم کی درآمد میں تاخیر کی گئی۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ اس کے بعد مفاد پرست افراد نے مزید 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لے لی، اس طرح 30 لاکھ ٹن گندم منگوا لی گئی اور یہ بھی مارچ کے بعد پاکستان پہنچی، وافر اور بلا وجہ درآمد شدہ گندم حالیہ گندم خریداری بحران کی وجہ بنی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گندم سٹوریج کے انتظامات ناکافی ہیں، اب کسانوں سے مزید گندم خریدی تو حکومت کا دیوالیہ نکل جائے گا، محکمہ خوراک پنجاب نے فی الحال گندم نہ خریدنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 40 لاکھ ٹن گندم پنجاب حکومت نے خریدی تھی جس کیلئے 400 ارب روپے کا قرضہ پنجاب بینک سے لیا گیا تھا، اس بار پنجاب بینک سے قرضہ ہی نہیں لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے